Live Updates

سٹیٹ لائف کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

اتوار 14 ستمبر 2025 17:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) سٹیٹ لائف ہیلتھ اینڈ ایکسیڈنٹ ایشورنس ملتان زون کی ٹیموں نے ملتان،خانیوال ، بہاولپور اور گرد و نواح کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ ان کیمپس میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ، مفت ادویات اور دیگر ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے سی ای او اسٹیٹ لائف شعیب جاوید حسین نے اپنے پیغام میں کہاکہ سٹیٹ لائف نہ صرف مالی تحفظ فراہم کرنے والا ادارہ ہے بلکہ یہ مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کا عزم بھی رکھتا ہے، سیلاب سے متاثرہ بہن بھائیوں کی خدمت ہمارا قومی اور انسانی فریضہ ہے۔

ہماری میڈیکل ٹیمیں اس وقت متاثرہ علاقوں میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں تاکہ ہر فرد کو مفت اور بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ لائف اپنی سماجی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھا رہا ہے اور آئندہ بھی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رہے گا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :