کانووکیشن 2025‘اوپن یونیورسٹی نے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 30 ستمبر تک بڑھا دیا

اتوار 14 ستمبر 2025 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کانووکیشن 2025 میں شرکت کے خواہشمند فارغ التحصیل طلبہ کے لیے اہم اعلان کیا ہے۔ یونیورسٹی نے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 30 ستمبر تک بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے بتایا کہ یونیورسٹی نے معذور طلبہ کے لیے رجسٹریشن فیس میں 50 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی ہے تاکہ وہ بھی اس یادگار تقریب کا حصہ بن سکیں۔

مزید برآں، پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز اور میڈلسٹس کو اپنے ہمراہ ایک مہمان لانے کی سہولت دی گئی ہے۔کانووکیشن میں شرکت کے اہل طلبہ وہ ہیں جنہوں نے اپنی ڈگریاں سمسٹر خزاں 2022 سے خزاں 2024 کے دوران مکمل کی ہیں۔ یونیورسٹی نے تمام اہل طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس تاریخی موقع پر شرکت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی رجسٹریشن 30 ستمبر تک مکمل کریں۔۔۔۔ اعجاز خان

متعلقہ عنوان :