جوہرآباد،وادی سون کےگاؤں صدیق آبادمیں ملزم نےاینٹوں کےوارکرکے6سالہ بچی کوقتل کردیا

اتوار 14 ستمبر 2025 18:10

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) وادی سون کےگاؤں صدیق آبادمیں ملزم نےاینٹوں کےوارکرکے6سالہ بچی کوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

نوشہرہ وادی سون صدیق آباد مسجدمیں عالیہ دخترنجیب اللہ پٹھان ساکن میرانشاہ کےپی کےحال صدیق آبادقران مجیدپڑھ کرمسجدسےواپسی آرہی تھی کہ ملزم محمدعظمت ولدمحمدمنصب عمر25سال قوم سیال ساکن گوسرنےاینٹوں کےوارکرکےسرکچل دیاجسکوزخمی حالت میں نوشہرہ پھرڈی ایچ کیوہسپتال جوھرآبادمنتقل کیاگیالیکن جانبرنہ ہو سکی، ملزم محمدعظمت کوپولیس نےگرفتارکرلیاجسکاذہنی توازن خراب بتایاجاتاہے۔\378