Live Updates

حکومت سیلاب زدگان کے تمام دکھوں کا مداوا کرے گی،صوبائی وزیرِ آبپاشی کاظم علی پیرزادہ

اتوار 14 ستمبر 2025 19:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) صوبائی وزیرِ آبپاشی کاظم علی پیرزادہ نے کہا ہے کہ سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، حکومت سیلاب زدگان کے تمام دکھوں کا مداوا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ فواد ہاشم ربانی سے فلڈ کنٹرول سنٹر ہیڈ پنجند میں ملاقات کے دوران کیا ۔سپیشل سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو آفتاب پیر زادہ،سپیشل سیکرٹری انہار اعجاز خالق رزاقی، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالصبور ٹھاکر اور غلام سرور بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

وزیر آبپاشی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے پنجاب کے کسی ہیڈ ورکس کو نقصان نہیں پہنچا البتہ ہیڈورکس پر سیلاب کا دباؤ بہت زیادہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ سیلابی پانی اترنے کے بعد تمام بڑی نہروں کی بھل صفائی کا عمل شروع کیا جائےگا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس موقع پر وزیر آبپاشی پنجاب کو بتایا کہ ریسکیو کا عمل تقریباً مکمل ہوچکا ہے اور انتظامیہ اب ریسکیو کے بعد ریلیف پر فوکس کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلیف کے بعد بحالی کا عملی بھی تیزی سے شروع کیا جائے گا۔ فواد ہاشم ربانی نے بتایا کہ سیلاب کے سدباب کے لئے لانگ اور شارٹ ٹرم پلاننگ کی ضرورت ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :