Live Updates

صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا نوشہرو فیروز میں دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کا دورہ

اتوار 14 ستمبر 2025 19:40

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے دریائے سندھ کے حفاظتی پشتوں کا کوڑے جا بھان کے مقام پر دورہ کیا اور وہاں جاری صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز محمد ارسلان سلیم نے صوبائی وزیر کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران ایس ایس پی نوشہرو فیروز روحل خان کھوسو، چیئرمین ضلع کونسل سھیل اختر عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک محمد اکرم راؤ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر علام قادر چانڈیو سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

محکمہ آبپاشی کے ایکسین نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ دریائے سندھ کے بندوں پر مرمتی اور مضبوطی کے کام دن رات جاری ہیں جبکہ پشتوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 5 لاکھ 30 ہزار کیوسک پانی دریائے سندھ کے راستے ضلع نوشہرو فیروز سے گزرے گا تاہم بندوں کی موجودہ صورتحال اطمینان بخش ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز کو ہدایت دی کہ دریائے سندھ کے اندر موجود غیرقانونی زمینداری بند فی الفور ختم کرائے جائیں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں اور پشتوں کی نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے۔\378

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات