شہید ہونے والے ایف سی اہلکارمحمد دادپورے سر کاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

اتوار 14 ستمبر 2025 20:25

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)دیر میں شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایف سی اہلکارمحمد داد کو اتوار کی صبح اپنے آبائی قبرستان واقع موضع آدینہ ضلع صوابی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ، قبل ازیں نماز جنازہ ان کے گائوں ادینہ میں ادا کی گئی جس میں سیکورٹی فورسز کے افسران، اہلکاران ، مقامی انتظامیہ، عمائدین علاقہ اور دوست و احباب نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس وقع پر چاق و چوبند دستے نے شہید کی قبر پر سلامی پیش کی ، پھولوں کی چادر چڑھائی ، اور شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔

متعلقہ عنوان :