سوات، بیچ بچا کرنے والے بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا

اتوار 14 ستمبر 2025 20:25

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2025ء)سوات کے علاقے دنگرام میں بیچ بچا کرنے والے بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرکے فرار ہونے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان معین خان کے مطابق گزشتہ روز دنگرام میں موٹر کار سوار اور موٹر سائیکل سوار کے درمیان تکرار پر دو بھائیوں نثار اور ناصر نے بیچ بچا کی کوشش کی تو کار سوار ملزم ذاکر ولد محمد رحمان ساکن خواجہ آباد نے پستول نکال کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ناصر جاں بحق جبکہ نثار شدید زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ کوکاری زاہد اللہ خان کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔