Live Updates

حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ، فیصل آباد ، ملتان ، کراچی بلیوز اور فاٹا نے اپنے میچز جیت لئے

اتوار 14 ستمبر 2025 20:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں فیصل آباد نے کراچی وائٹس، ملتان نے راولپنڈی، کراچی بلیوز نے ڈیرہ مراد جمالی اور فاٹا نے لاڑکانہ کو شکست دے دی۔ پی سی بی کے مطابق فیصل آباد ریجن نے کراچی وائٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ فاتح ٹیم نے 54 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے شہزاد گل نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں جبکہ عبدالصمد نے 191 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ملتان نے راولپنڈی کے خلاف 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ملتان نے 49 رنز کا ہدف بآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ملتان کے فیصل اکرم نے میچ میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی بلیوز نے ڈیرہ مراد جمالی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے مات دی۔ فاٹا نے لاڑکانہ کو اننگز اور 96 رنز سے ہرا دیا۔ آصف آفریدی نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔ کوئٹہ اور حیدرآباد کا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات