نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیشی مشیرامورِ خارجہ سے ملاقات، امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور

اتوار 14 ستمبر 2025 21:20

نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار  کی وزرائے خارجہ اجلاس کے  موقع پر بنگلہ دیشی ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی تیاری کے سلسلہ میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر بنگلہ دیش کےمشیر امورِ خارجہ محمد توحید حسین سے غیر رسمی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے اسرائیل کی جانب سے قطر اور دیگر مسلم ممالک پر حملوں کی مذمت کی، فلسطینی عوام کی جدوجہد کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا۔