ڑ*مولوی غلام سرور کا رویہ افسوسناک، قانونی کارروائی ہوگی: وزیر سلیم کھوسہ

اتوار 14 ستمبر 2025 21:20

ی*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سلیم احمد کھوسہ نے سابق وزیر مولوی غلام سرور کے رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری امور میں رکاوٹ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لال جان جعفر جیسے سینئر افسر کے ساتھ بدزبانی اور گالم گلوچ ناقابل قبول ہے اور ذمہ دار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔