سیکرٹری بلدیات کا ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا دورہ، اہم منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 15 ستمبر 2025 10:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سیکرٹری بلدیات ثاقب رضا اسلم نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ایبٹ آباد کے دورہ کے موقع پر ویلج کونسل کے بلدیاتی نمائندوں سے ملاقات کی۔ میئر سٹی لوکل گورنمنٹ ایبٹ آباد سردار شجاع نبی کی قیادت میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری بلدیات نےکہا کہ آنے والے چند ماہ میں ایبٹ آباد میں اہم منصوبے کا آغاز کیا جائے گا جس میں اربن فلڈنگ، سینی ٹیشن، ڈرینج اور سالڈ ویسٹ ڈمپنگ کےپراجیکٹ شامل ہیں، ان منصوبوں کی تکمیل سے ایبٹ آباد میں درپیش مسائل میں کمی رونما ہو گی۔

شہر کے ساتھ ساتھ یونین کونسلوں میں بھی صفائی مہم شروع کر دی گئی ہے تاکہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بلدیاتی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت آئندہ چند ماہ میں واٹر میٹر انسٹالیشن کا عمل شروع کر رہی ہے جس سے عوام کو پانی کی بروقت فراہمی اور ضائع ہونے میں کمی ہو گی۔