نوشہرہ ورکاں ، میں چوری کے مختلف واقعات ، مقدمات درج

پیر 15 ستمبر 2025 11:27

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) نوشہرہ ورکاں کے محلہ مسلم ٹاؤن میں ساڑھے آٹھ لاکھ روپے چوری کی واردات، بدورتہ میں حویلی سے اسلحہ اور قیمتی مرغا بھی اڑا لیا گیا، شہر اور نواحی علاقوں میں چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔

(جاری ہے)

محلہ مسلم ٹاؤن میں سکریپ کی دکان اور گودام سے نامعلوم چور نقدی اور سامان سمیت ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی بڑی واردات کر گئے۔متاثرہ تاجر شوکت علی منج کسی کام سے لاہور گیا ہوا تھا واپسی پر دیکھا تو دکان اور گودام کے تالے کھلے پڑے تھے۔ چور 4 لاکھ 50 ہزار مالیت کا تانبہ، 3 لاکھ 60 ہزار روپے مالیت کا پیتل، 70 ہزار روپے نقدی اور 45 ہزار روپے مالیت کی ایل سی ڈی لے اڑے۔ پولیس نے مقد مات درج کر لئے ۔ \378

متعلقہ عنوان :