فیصل آباد ڈجکوٹ: بھک پورہ کے قریب ون ویلنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 11:30

آنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ایس ایچ او تھانہ ڈجکوٹ فیصل آباد طارق امیر کی اپنی ٹیم عاشق ڈوگر اور طارق اے ایس ائی کہ ہمراہ بروقت کارروائی کے نتیجے میں بھک پورہ کے قریب ون ویلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بقایہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایچ او طارق امیر کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، موٹرسائیکلیں برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔اہلِ علاقہ نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے نوجوانوں میں ون ویلنگ کے رجحان کو روکنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :