ہری پور، ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق، ایک زخمی

پیر 15 ستمبر 2025 11:50

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ہری پور میں ٹریفک حادثہ میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ترجمان ریسکیو1122 ہری پور کے مطابق پنیاں موڑ پرموٹرسائیکل ،ٹرک سےٹکرا گیا ، جس سے موٹرسائیکل سوار 19 سالہ احسن موقع پر جاں بحق اور 17 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبّی امداد فراہم کرتے ہوئے نعش اور زخمی کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔ دونوں افراد کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔