سیالکوٹ چیمبر آف کامرس، 5 روزہ بنیادی میڈیا مارکیٹنگ کورس ختم ہوگیا

پیر 15 ستمبر 2025 12:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹریز (ایس سی سی آئی)میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز(ایس ایم ایز) کی ٹریننگ کے حوالے سے 5 روزہ بنیادی میڈیا مارکیٹنگ کورس اختتام پذیر ہو گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے مطابق چیمبر کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی برائے ایس ایم ایز کے چیئرمین فیضان اکبر کی زیر قیادت ہونے والا یہ پروگرام خاص طور پر برآمد کنندگان کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا جو انہیں ڈیجیٹل میڈیا، سوشل میڈیا کی مصروفیت اور مارکیٹنگ کی تکنیکوں کے بارے میں عملی بصیرت سے آراستہ کرتا ہے تاکہ ان کی بین الاقوامی موجودگی کو مضبوط کیا جا سکے،اس کورس کا مقصد ڈیجیٹل صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔

کورس کے آخری روز مقامی کاروباری افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آخری سیشن میں تفصیلی گفتگو کی گئی۔پانچ روز جاری رہنے والے اس کورس میں میڈیا مارکیٹنگ ٹولز( جو انہیں اپنے بین الاقوامی سطح پر مضبوط بنانے کے قابل بناتے ہیں )سے متعلق سکھایا گیا۔