گوجرانوالہ ،سرویکل کینسر ایک سنگین مگر قابلِ علاج مرض ہے، جس کے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسین اور آگہی مہم نہایت ضروری ہے،کمشنر

پیر 15 ستمبر 2025 12:31

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) کمشنر سید نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ سرویکل کینسر ایک سنگین مگر قابلِ علاج مرض ہے، جس کے بچاؤ کے لیے بروقت ویکسین اور آگہی مہم نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی صحت پر توجہ دینا دراصل ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد ہے، اور ایسی سرگرمیاں عوامی شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین کی صحت اور فلاح و بہبود کے حوالے سے کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمدنے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول میں بچیوں کو HPV سے بچاؤ کے انجیکشن لگوا کر ضلع گوجر انوالہ میں 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہنےوالی HPV کمپین کا افتتاح کیا۔ کمشنر سید نوید حیدرشیرازی نے مذکورہ ویکسین پر اطمینان کا اظہار کیا اور حکومت پنجاب، عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بچیوں کو سرویکل کینسر جیسی جان لیوا بیماری سے بچانے کے لیے اس مہم کا انعقاد کیا۔

کمشنر نے کہا کہ اس کمپین کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کریں اور منفی پراپیگنڈوں کو ناکام بنائیں اور والدین اس کمپین میں 9سے 14 سال کی تمام بچیوں کو لازمی دیکسین لگوائیں اور اپنی بچیوں کے مستقبل کو صحت مند بنائیں۔