سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں سیاحت کا عالمی دن 27ستمبر کو منایا جائے گا

پیر 15 ستمبر 2025 12:31

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں سیاحت کا عالمی دن 27ستمبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد سیاحت کا فروغ، نئے سیاحتی مقامات کی تلاش، آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے، ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی کے امکانات میں اضافہ، سیاحوں کا تحفظ، سیاحتی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی، نئے سیاحتی مقامات تک رسائی سمیت دیگر متعلقہ امور کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ سیاحت پنجاب اور سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرنے والی مختلف سرکاری وغیر سرکاری تنظیموں کے اشتراک سے ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں سیمینار، کانفرنس اور دیگر تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرام نشر جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خصوصی مضامین کی اشاعتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :