جرمنی نے 32 سال بعد یوروباسکٹ چیمپئن شپ جیت لی

پیر 15 ستمبر 2025 13:36

جرمنی نے 32 سال بعد یوروباسکٹ چیمپئن شپ جیت لی
ریگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) جرمنی کی قومی باسکٹ بال ٹیم نے یوروباسکٹ 2025 چیمپئن شپ جیت لی۔ جرمن باسکٹ بال ٹیم نے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حریف ترکیہ کی ٹیم کو 83 کے مقابلے میں 88 پوائنٹس سے شکست دے کر1993کے بعد پہلی بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل جرمنی کی باسکٹ بال ٹیم 1993 میں روس کی ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن بنی تھی۔

جرمنی اور ترکی کی باسکٹ بال ٹیموں کے درمیان یوروباسکٹ 2025 چیمپئن شپ کا فائنل میچ لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں کھیلا گیا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ جرمنی کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ترکی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین کوارٹر سیٹس سے شکست دی۔ جرمنی کی ٹیم کی جیت کاسکور 22-24، 24-16، 21-26 اور 16-22 تھا۔

(جاری ہے)

جرمنی کی ٹیم اس سے قبل 2005 میں چاندی کا تمغہ اور 2022 میں کانسی کا تمغہ جیت چکی ہے لیکن اس بار ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے ایک بار پھر یورپ بھر میں اپنی برتری ثابت کر دی۔یاد رہے کہ یوروباسکٹ یورپ کے اعلیٰ ترین باسکٹ بال مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، اور اس میں شریک ٹیموں کی کارکردگی کو عالمی سطح پر بھی خاصی اہمیت دی جاتی ہے۔جرمن شائقین کے لیے یہ فتح ایک تاریخی لمحہ ہے، جس کا انتظار تین دہائیوں سے کیا جا رہا تھا۔ ملک بھر میں جشن کا سماں ہے اور کھلاڑیوں کو قومی ہیروز کا درجہ دیا جا رہا ہے۔\932

متعلقہ عنوان :