Live Updates

ٹی 20 کرکٹ انڈر 19 میں ختم کردینی چاہیے‘کامران اکمل

پاکستان کو آئندہ میچ میں پلیئنگ الیون میں تبدیلی کرنی چاہیے، کھلاڑیوں کاایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانا اچھی بات نہیں،انٹرویو

پیر 15 ستمبر 2025 14:14

ٹی 20 کرکٹ انڈر 19 میں ختم کردینی چاہیے‘کامران اکمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ بچے اسکول، کلب میں ٹی20 کرکٹ کھیلیں گے تو بنیاد نہیں بنے گی۔ایک انٹرویو میں کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ایک نظام کے تحت ہی ٹیم بنائی جاسکتی ہے، ڈومیسٹک سسٹم ختم ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ اسکول کرکٹ، انڈر 19 میں ٹی20 کرکٹ ختم کردینی چاہیے، بچے اسکول، کلب میں ٹی 20 کرکٹ کھیلیں گے تو بنیاد نہیں بنے گی۔

کامران اکمل نے کہا کہ سلیکٹر ڈومیسٹک میچ بھی نہیں دیکھنے آتے تو کیا پتا چلے گا، پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچے تو کہہ سکتے ہیں اچھا کھیلی ہے۔پاکستان کو آئندہ میچ میں پلیئنگ الیون میں تبدیلی کرنی چاہیے، کھلاڑیوں کاایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملانا اچھی بات نہیں، بھارت میں کھلاڑیوں پر دباؤ ہے، اس وجہ سے ایسا ہوا۔

(جاری ہے)

بھارت نے پاکستان کو ایشیاکپ کے گروپ میچ میں باآسانی شکست دے کر ایونٹ میں فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے ہائی وولٹیج مقابلے کو بھارت نے یکطرفہ بناتے ہوئے پاکستان کو زیر کر دیا۔ گرین شرٹس کے 128 رنز کے ہدف کو بھارت نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کی۔واضح رہے کہ میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ہاتھ نہیں ملایا، ٹاس کے موقع پر کپتان ایک کے دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے لیکن ہاتھ ملانے سے گریز کیا۔میچ کے اختتام پر بھی عمومی طور پر سخت حریف بھی رسمی ہاتھ ملاتے ہیں لیکن بھارتی بلے باز میچ ختم ہوتے ہی میدان سے باہر چلے گئے اور پاکستان کھلاڑی میدان سے اکٹھے ہو کر باہر آئے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات