Live Updates

آج نواز نے دھوکہ دے دیا، تجزیہ کاروں کا ردعمل

نئے کھلاڑیوں کو 4 دن کی کرکٹ کھلانی چاہیے، ہماری ٹیم میں اس وقت 5 اوپنرز کھیل رہے ہیں‘باسط علی

پیر 15 ستمبر 2025 14:14

آج نواز نے دھوکہ دے دیا، تجزیہ کاروں کا ردعمل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ایشیا کپ 2025 میں پاک بھارت میچ میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد سابق کرکٹرز بھی مایوس نظر آئے، باسط علی نے محمد نواز کے بارے میں کہا کہ آج نواز نے دھوکہ دے دیا۔قومی ٹیم میں مایہ ناز بالر اور پاک افغان سیریز میں افغانستان کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک کرکے تاریخ رقم کرنے والے محمد نواز نے اپنے مداحوں کو افسردہ کردیا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے حالیہ ٹی 20 میچ میں محمد نواز کوئی قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ 50 اوور کی ون ڈے ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جگہ آٹومیٹک ہے۔ اس بار سلیکٹرز نے ان دونوں کو ٹی 20 ٹیم ہٹانے کا تجربہ کیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے اختتام کے بعد ان کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ زیادہ بہتر ہوگا۔

اس سے قبل باسط علی کا کہنا تھا کہ جو اس ٹیم میں منتخب نہیں ہوا وہ خوش نصیب ہے۔ اگر موجودہ کھلاڑیوں کو ہٹا دیں تو پھر ٹیم میں کس کو رکھیں ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں دوبارہ پرانے ہی کھلاڑی آئے ہیں، اس وقت ہم یہی سوچتے ہیں کہ جو ٹیم میں نہیں وہ اچھا ہے۔باسط علی نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو 4 دن کی کرکٹ کھلانی چاہیے، ہماری ٹیم میں اس وقت 5 اوپنرز کھیل رہے ہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات