Live Updates

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کو ٹیسٹ بنا دیا، 63 ڈاٹ بالزکھیلیں

صاحبزادہ فرحان نے اکیس، کپتان سلمان نے نو، فہیم اشرف نے سات، فخرزمان نے چھ گیندوں پر کوئی اسکور نہیں کیا

پیر 15 ستمبر 2025 14:14

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کو ٹیسٹ بنا دیا، 63 ڈاٹ بالزکھیلیں
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بلے بازوں کے 10 اوورز سے زیادہ ڈاٹ بالز کھیلنے پر پازیٹیو انٹیٹ پر سوالیہ نشان لگ گیا۔پاکستانی بیٹرز اسٹرائیک روٹیشن ہی بھول گئے شاہینوں نے ٹی ٹوئنٹی کو ٹیسٹ بنا دیا۔ بلے بازوں کی وہی پرانی عادت نے شائقین کو غصہ دلا دیا۔بیس اوورز کے میچ میں تریسٹھ ڈاٹ بالز کھیلیں۔

صاحبزادہ فرحان نے اکیس، کپتان سلمان نے نو، فہیم اشرف نے سات، فخرزمان نے چھ گیندوں پر کوئی اسکور نہیں کیا۔گرین شرٹس نیکرکٹ شائقین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ کرکٹ فینز نے مختلف شہروں میں بڑی اسکرینوں پر میچ دیکھا لیکن مایوس کن کارکردگی سے پاکستانی ٹیم نے خیمہ بستیوں میں متاثرین کو مزید غمزہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ہیڈکوچ مائی ہیسن نے بھی اعتراف کیا کہ بلے بازوں نے وکٹیں گنوائیں اور 30 رنز کم بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلے بازوں نے جلد بازی میں بیٹنگ کی۔پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ پاکستانی بیٹنگ بھارتی بولنگ کے سامنے ریت کا دیوار ثابت ہوئی اور شاہین شاہ کی آخری اوورز میں 16 گیندوں پر ناقابل شکست 33 رنز کی اننگ نے اسکور 127 رنز تک پہنچا کر ٹیم کو بڑی شرمندگی سے بچایا۔پاکستانی بیٹرز تو چل میں آیا کے مترادف کریز پر آتے اور پویلین لوٹتے رہے۔ بلے بازوں کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ٹیم کی نصف سنچری 11 ویں اوور اور سنچری 19 ویں اوور میں مکمل ہوئی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :