Live Updates

سیالکوٹ چیمبر کی موبائل میڈیکل ٹیم کا چھنی گوندل میں ریلیف کیمپ ،سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات اور مفت ادویات فراہم کیں

پیر 15 ستمبر 2025 13:34

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایس سی سی آئی) کی موبائل میڈیکل ٹیم نے سیلاب سے متاثرہ موضع چھنی گوندل میں ریلیف کیمپ کا انعقاد کیا اور متاثرہ خاندانوں کو صحت کی ضروری خدمات اور مفت ادویات فراہم کیں۔ صدر سیالکوٹ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میاں محمدخلیل کے مطابق صدر ایس سی سی آئی کی ہدایت پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام انسانی ہمدردی کے لیے ایس سی سی آئی کی جاری وابستگی کا ایک حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میڈیکل ٹیم سیلاب سے متاثرہ مختلف علاقوں میں جاکر متاثرہ خاندانوں کو صحت کی خدمات اور مفت دوائیں فراہم کررہی ہے، اس سے قبل ظفروال، چپراڑ، بجوات اور سمبڑیال میں بھی میڈیکل کیمپ لگا ئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام امدادی کوششوں اور ضرورت مندوں تک بروقت طبی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کے چیمبر کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :