کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے چیئرمینوں اور اراکین کے استعفوں کو قبول یا مسترد کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان قومی اسمبلی

پیر 15 ستمبر 2025 13:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے چیئرمینوں اور اراکین کے استعفوں کو قبول یا مسترد کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم قائمہ کمیٹیوں کا اہم بزنس کنوینرز مقرر کر کے نمٹایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان قومی اسمبلی نے’’ اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی سمیت ایوان کی متعدد قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور اراکین استعفے دے چکے ہیں جن کی وجہ سے کمیٹیوں کے اجلاسوں کا انعقاد التوا کا شکار ہے اور کمیٹیوں کا کام ر کا ہوا ہے ۔

ترجمان نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے کمیٹیوں سے مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی کے اراکین اور چیئرمینوں کے استعفوں کو قبول یا مسترد کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم جن کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پی ٹی آئی کے پاس تھی اگر ان کمیٹیوں کا کوئی اہم بزنس ہے تو وہ کمیٹیاں اجلاس ریکوزیشن کر کے اور اپنا کنوینئر مقرر کرکے کارروائی چلا سکتی ہیں البتہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاسوں کے انعقاد کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔\395