چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر نے ڈی ڈی ایچ او کے ہمراہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی 12روزہ قومی مہم کا آغاز کردیا

پیر 15 ستمبر 2025 14:41

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) چیچہ وطنی میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی 12روزہ قومی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جاوید ممتاز لکھویرا نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عاصم شیخ کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے کہا مہم کے دوران9سے14سال کی بچیوں کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائیگی، جسکا مقصد لڑکیوں کو اس مہلک اور خطرناک بیماری سے محفوظ رکھنا ہے،انہوں نے والدین سے اپیل کہ وہ اس قومی مہم کوکامیاب بنانے کیلئے حکومتی کوششوں کاحصہ بنیں اور اپنی بچیوں کو ویکسین ضرور لگوائیں۔

اس موقع پرڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عاصم شیخ نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جاکر بچوں کوکینسر سے بچاؤکی ویکسین لگائیں گی اورتمام سرکاری ہسپتالوں میں بھی یہ سہولت میسر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :