Live Updates

ویمن چیمبر سیالکوٹ نے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 274 راشن بیگ تقسیم کئے

پیر 15 ستمبر 2025 15:45

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی اور ہیلپنگ ہینڈز کے تعاون سے ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ نے سیلاب سے متاثرہ دیہات میں 10 لاکھ روپے کی لاگت سے 274 راشن بیگ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

صدر ویمن چیمبر آف کامرس ڈاکٹر مریم نعمان کے مطابق عطیہ کردہ رقم میں ہر مستحق خاندان کو 3,350 روپے مالیت کا ہیلپنگ ہینڈز راشن پیکیج فراہم کیا گیا جس میں ضروری خوراک اور گھریلو اشیا شامل ہیں۔

سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو فراہم کردہ ضروری خوراک اور گھریلو اشیا میں10 کلو آٹے کا تھیلا ، چاول 2 کلو ، تیل ایک کلو ، چینی 2 کلو ، دال چنا ایک کلو ، ، دال مسور ایک کلو، نمک، لال مرچ ، ہلدی، صابن، سینیٹری پیڈ ، ہری چٹنی اور اچار وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام کے ذریعے ویمن چیمبر مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور ان کی مدد کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات