چین کا غیر ملکی سفارتی مشنز میں کام کرنے والے چینی شہریوں کے لئے نئے ضوابط کا اعلان

پیر 15 ستمبر 2025 15:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) چین کے وزیر اعظم لی چیانگ نے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت غیر ملکی سفارتی اور قونصلر مشنز میں ملازمت کرنے والے چینی شہریوں سے متعلق نئے ضوابط جاری کئے گئے ہیں۔ 12 نکاتی ضوابط یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق ضوابط کا مقصد چینی ملازمین کے قانونی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے چین میں غیر ملکی سفارتی اور قونصلر مشنز کے ذریعے چینی شہریوں کی بھرتی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

ریگولیٹری دستاویز کے مطابق چینی شہریوں کی خدمات حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی سفارتی مشنز کو چین کی وزارت خارجہ کے قائم کردہ پلیٹ فارم کے ذریعے ملازمت اور بھرتی کی معلومات جاری کرنی چاہئیں۔ اس کے علاوہ ایسے سفارتی مشنز کو مقامی خارجہ امور کے دفاتر اور متعلقہ محکموں کی جانب سے نامزد کردہ ایجنسیوں کے ساتھ سروس معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے۔ ان معاہدوں میں چینی ملازمین کے حقوق اور مفادات واضح طور پر درج ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :