بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار

ہفتہ 13 ستمبر 2025 23:00

بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اقدام عالمی قوانین کی سنگین خلاف ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور مسلم امریکن لیڈرشپ الائنس کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی تقریب میں مقررین نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان عالمی وعدوں کی ساکھ پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔مقررین نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین، بشمول انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

پاکستان کے مستقل مندوب اقوام متحدہ، پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے کلیدی خطاب میں خبردار کیا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کے نتائج خطے کے امن اور استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پٹی مستقل مندوب پاکستان، سفیر عثمان جادون نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد اور اس کی بحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق اقوام متحدہ، عالمی بینک اور سول سوسائٹی پر لازم ہے کہ وہ معاہدے کے نفاذ، مذاکرات کے فروغ اور مشترکہ حل تلاش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔تجزیہ کاروں کے مطابق چونکہ سندھ طاس معاہدے کا ضامن عالمی بینک ہے، اس لیے اس اقدام پر عالمی بینک کی باضابطہ پوزیشن اہمیت رکھتی ہے۔بین الاقوامی برادری خاص طور پر جنوبی ایشیا میں پانی کے وسائل کو ہتھیار بنانے کے ممکنہ خطرات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔اقوام متحدہ کی متعلقہ کمیٹیاں بھی مستقبل قریب میں اس معاملے پر بحث کر سکتی ہیں۔