Live Updates

موٹروے ایم فائیو کے سیلاب سے نقصان زدہ حصے کو پتھرگراکر نقصان سے بچائے جانے کا عمل جاری ہے، سی پی او ملتان

پیر 15 ستمبر 2025 16:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سی پی اوملتان صادق علی ڈوگر نے کہا ہےکہ پولیس، ضلع انتظامیہ عوام اورموٹروے حکام مشترکہ طورپرموٹروے ایم فائیوکو سیلابی پانی کے ریلوں سے بچانے کے لیے اور کسی بھی تشویش ناک صور تحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیاریاں کر رہی ہے، موٹر وے ایم فائیو کے سیلاب سے نقصان زدہ حصے کوپتھر گرا کر نقصان سے بچائے جانے کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او صادق علی ڈوگر نے پیر کو ایس ایس پی آپریشنز احمد زونیر چیمہ، ایس پی کینٹ کائنات اظہر، ضلعی انتظامیہ اور موٹروے حکام کے ہمراہ جلالپور پیر والا ایم فائیو موٹروے کا سیلابی پانی سے پڑنے والے شگاف کی جگہ کا دورہ کیا اور مرمتی کاموں کاجائزہ لیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئےصادق علی ڈوگر نے کہا کہ ایم فائیو موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے اور وہاں سکیورٹی کے طور پر پولیس اہلکار تعینات ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیلانی ایکسپریس وے بریچنگ پوائنٹ پر بھی دونوں اعتراف میں پولیس افسران اوراہلکاربغرض سکیورٹی تعینات کیے گئے ہیں،موٹر وے کے نقصان زدہ حصے پرٹرکوں کی مدد سے بڑے بڑے پتھر گرا کر نقصان سے بچائے جانے کا عمل جاری ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات