کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں (آج) اور (کل )بجلی بند رہے گی، کیسکو

پیر 15 ستمبر 2025 22:55

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 220Kvانڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے پاور ٹرانسفارمرپر فوری نوعیت کے مرمتی کام کیاجائے گا جس کے باعث مذکورہ پاور ٹرانسفارمرسے 16ستمبرکی صبح 8بجے تا20ستمبرکی صبح8بجے مذکورہ پاور ٹرانسفارمرسے بجلی بندرہے گی تاہم متبادل انتظام کے تحت اس دورانیہ میں 11kvپشتون آباد ایکسپریس،بولان انڈسٹریل، نیو پشتون آباد، غازی اسٹیل، عاصم آباد، ہجویری اسٹیل، شیخ زید ہسپتال، بن یامین، راڈارفیڈر وں کو لوڈمینجمنٹ کے زریعے بجلی فراہم کی جائے گی۔

اسکے علاوہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی ضروری مرمت کے کاموں کے سلسلے میں 16ستمبرکو شیخ ماندہ گرڈکے ائرپورٹ روڈ، چشمہ،واسا، عمر فیڈروں سے صبح10بجے تادوپہر2بجے جبکہ اسی طرح 17ستمبرکو شیخ ماندہ گرڈکے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، داریم، تکاتو، دوستین، خروٹ آبادفیڈروں سے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں کوئٹہ پروجیکٹ منصوبہ کے تحت روڈ کی توسیع کے کاموں کیلئے شہرکے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں کی شفٹنگ اوربجلی کھمبوں کی تنصیب کئے جارہے ہیں۔

اس سلسلے میں 16ستمبراور17ستمبرکوسریاب گرڈاسٹیشن کے اولڈاورنیوجان محمد روڈ، سریاب ون، سریاب ٹو،خیربخش مری، لیاقت بازارفیڈرزنیز کوئٹہ سٹی گرڈکے بروری، مالک، شہبازٹاون، جناح ٹاون فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔ مد روڈ، سریاب ون، سریاب ٹو،خیربخش مری، لیاقت بازارفیڈرزنیز کوئٹہ سٹی گرڈکے بروری، مالک، شہبازٹاون، جناح ٹاون فیڈرزسے صبح10بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی،تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ جملہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔