فیصل آباد‘ تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ‘ساتھی بری طرح زخمی

پیر 15 ستمبر 2025 21:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ ساتھی بری طرح زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122نے نعش پولیس کے حوالے کر کے زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا جا رہا ہے کہ احمد نگر کا رہائشی60سالہ احمد ولد الیاس اپنے عزیز25سالہ صفدر علی ولد بشیر احمد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جڑانوالہ سے فیصل آباد آ رہے تھے کہ جب وہ فیصل آباد جڑانوالہ روڈ پر پہنچے تو عقب سے آنیوالی تیز رفتار کوسٹر کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کی ٹیم موقع پر پہنچی تو60سالہ نصیر احمد زخموں کی تاب لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تھا، نعش کو پولیس کے حوالے کر کے زخمی صفدر کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔