Live Updates

سیلاب سے متاثرہ علاقوںمیں بجلی بلوں کی معافی احسن اقدام ہے،پاسبان

پیر 15 ستمبر 2025 19:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیتے ہوئے حکومت نے ان کے ماہانہ بل معاف کر دیے ہیں۔ یہ اقدام قابل تحسین ہے اور متاثرہ عوام کے لیے بڑی سہولت کا باعث بنے گا۔ بارش سے شدید متاثر ہونے والے شہروں میں بھی بجلی بلوں پر ریلیف دیا جائے۔

(جاری ہے)

سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوںمیں یوٹیلٹی بلز میں ریلیف، ٹیکس دیے والے شہریوں کا حق ہے۔ شہری علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث بھی ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان کے مکانات، کاروبار اور روزمرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ایسے شہری متاثرین بھی ریلیف کے حق دار ہیں ۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کا مطالبہ ہے کہ شہری علاقوں میں بارش سے متاثرہ افراد کے بجلی کے بل بھی فوری طور پر معاف کیے جائیں۔ متاثرہ علاقوں کی نشاندہی کرکے وہاں عارضی بل معطلی کا اعلان کیا جائے۔ بلوں کی معافی کے عمل کو شفاف اور غیر سیاسی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات