کوہاٹ ،مختلف واقعات میں 3افرادزندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے

پیر 15 ستمبر 2025 19:53

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)کوہاٹ میں مختلف واقعات میں 3افرادزندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شام شہر کے نواحی علاقہ گڑھی رسالدار میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچ کرزخمی نوجوان کو ہسپتال پہنچادیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکرچل بسا۔

جاں بحق نوجوان کی شناخت حسیب سکنہ میری بانڈہ کوہاٹ کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح گزشتہ روزراولپنڈی روڈ کے علاقہ میںابراہیم نامی ایک شخص کی تشددزدہ لاش مل گئی تھی جسے مبینہ طورپرچند روز قبل نامعلوم افراد مسلم آباد کے قریب انڈس ہائی وے پر گاڑی سے اتار کراغواء کرکے لے گئے تھے اوربعدازاں سر پر گولیاں مارکر بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔فوری طورپر وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی۔ دریں اثناء کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے دورافتادہ علاقہ شکردرہ رحمان آباد میں دریائے سندھ میں کوہاٹ کا رہائشی محمدخان نامی شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔بتایاجاتا ہے کہ وہ دریائے سندھ میں نہانے گیا تھا لیکن دریا کی بے رحم موجوں کی نذرہوگیا۔