خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کاامکان

پیر 15 ستمبر 2025 19:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق چترال ، دیر ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، سوات ، کوہستان ، تورغر ، بٹگرام ، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ،باجوڑ اور کرم میں بارش کا امکان ہے ، لوئر دیر اور کرم میں گذشتہ روز بارش ہوئی ، محکمہ موسمیات کے مطابق پارا چنار میں 6 ، تیمرگرہ میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ، پشاور کا کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔