باجوڑ،دہشت گردی سے متاثرہ شخص کے بیٹے کو10 لاکھ روپے کا چیک دے دیا گیا

پیر 15 ستمبر 2025 19:41

باجوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)دہشت گردی سے متاثرہ شخص کے بیٹے کو10 لاکھ روپے کا چیک دیدیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین میں صوبائی حکومت کی جانب سے منظور شدہ دس لاکھ روپے کا معاوضہ چیک شہید کے معصوم بچے کو حوالے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہر ممکن مدد و تعاون جاری رکھا جائے گا۔