Live Updates

وزیر اعلیٰ مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پہنچ گئیں ، سیلاب سے متاثر علی پورشہر کا دورہ ،فلڈ ریلیف کیمپ آمد

سیلاب کے دوران جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک پیش کئے ، سیلاب متاثرین سے بات چیت، گھل مل گئیں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگ سے خود سالن ڈال کر سیلاب متاثرین کو پیش کیا ،خود جاکر ہر خاتون اور بچوں کو کھانا پیش کرتی رہیں

پیر 15 ستمبر 2025 19:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پہنچ گئیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب سے متاثر علی پورشہر کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گورنمنٹ ہائی سکول علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو امدادی رقوم کے چیک پیش کئے ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے بات چیت کی اور گھل مل گئیں ۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ خواتین کو دلاسہ دیا اور نقصانات کے ازالے کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دیگ سے خود سالن ڈال کر سیلاب متاثرین کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود جاکر ہر خاتون اور بچوں کو کھانا پیش کرتی رہیں ۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ خواتین کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ ننھی بچیاں وزیراعلی مریم نواز شریف سے لپٹ گئیں اور پیار کیا ۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں کمسن بچی کی خواہش پر کرکٹ کھیلی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بال کرائی اور ہٹ کرنے پر بچی کو داد دی۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈر یلیف کیمپ کے عارضی کلاس روم میں بچوں سے ہلکے پھلکے انداز میںگپ شپ کی ۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں سے پڑھائی کے بارے میں پوچھا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین سے فلڈ ریلیف کیمپ میں میسر سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو تحائف بھی پیش کئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امدادی سرگرمیوں میں معاونت پر پاک نیوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایاگیا کہ سیلاب سے ضلع مظفر گڑھ کے 147 موضع،3 لاکھ 94ہزار سے زائد آبادی متاثر ہوئی۔ سیلاب سے زیادہ متاثرہونے والی تحصیل علی پور کے 26 موضع زیر آب آئے۔سیلاب متاثرین کے لئے 37 فلڈ ریلیف کیمپ اور 8 ٹینٹ سٹی قائم کیے گئے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین کو کھانا، میڈیسن اور دیگرسہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات