پنجگور ،ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق،دو زخمی

پیر 15 ستمبر 2025 20:00

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) پنجگور میں ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق،دو زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو پنجگور کے علاقے گوران ایریا میں دو زمباد گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نیتجے میں ان میں آگ بھڑک اٹھی جس میں جھلس کر دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے بعد ریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔مزید کارروائی جاری ہے ۔