پاکستان اور چین کے درمیان200 ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط

پیر 15 ستمبر 2025 20:00

سوزو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی)کے تحت صنعتی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ، اسلام آباد میں قائم تعمیراتی و رئیل اسٹیٹ ڈویلپر جے سیون گروپ اور چین کے شہر سوزو میں قائم جدید ٹیکنالوجی ،صنعتی انجینئرنگ اور بین الاقوامی تجارتی خدمات میں مہارت رکھنے والا ادارے آئی بی آئی گروپ نے 7 ستمبر کو 200 ملین ڈالر کے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

(جاری ہے)

گوادر پرو کے مطابقیہ معاہدہ چین کے شہر سوزو میں منعقدہ ایک باقاعدہ دستخطی تقریب کے دوران طے پایا، معاہدے پر جے سیون گروپ کے چیئرمین مقبول حسین اور آئی بی آئی گروپ کے چیئرمین ابراہیم منیر نے دستخط کیے۔ گوادر پرو کے مطابق معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کی انجینئرنگ، تعمیرات اور صنعتی سرمایہ کاری کے شعبوں میں مہارت کو یکجا کرتے ہوئے پاکستانی مارکیٹ میں مشترکہ طور پر نئے مواقع تلاش کرنا اور تیسرے ممالک کی منڈیوں میں بھی ممکنہ امکانات کا جائزہ لینا ہے۔

متعلقہ عنوان :