بلوچستان ہائیکورٹ ،صوبائی محتسب اعلی نذر بلوچ کی تعیناتی میں 6ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن معطل

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبائی محتسب اعلی نذر بلوچ کی تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کے گورنر کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس عامر نواز رانا پر مشتمل ڈویڑن بینچ نے حکم کیس کی سماعت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

محتسب اعلی بلوچستان نذر بلوچ کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد گو رنر کی جانب سے انکی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کی گئی تھی جس کو سمندر کاسی ایڈووکیٹ نے چیلنج کیا اور عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کسی بھی محتسب کا دورانیہ ملازمت تین سال ہوتا ہے اور اس میں توسیع غیر آئینی ہے لہذا اس نشست کو فوری خالی قراردیا جائے عدالت نے فر یقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد گورنر بلوچستان کے محتسب کی ملازمت میں چھ ماہ کے توسیع کے حکم کو منسوخ کرتے ہوئے نشست کو خالی قراردیدیا۔