:ٹرانسپورٹرز مسلمانی کو مد نظر رکھ کر افغانستان کے لیے گھریلو سامان میں زیادہ منافہ نہ کمایا جائے ، نور محمد شاہوانی

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسییشن کہ مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے تمام ٹرانسپورٹرز حضرات ٹرک مزدا ٹریلر کنٹینر مالکان ڈرائیوران حضرات سے پر زور اپیل کی جاتی ہے کہ برائے مہربانی کر کے انسانیت اور مسلمانی کو مد نظر رکھتے ہوئے افغانستان کے لیے گھریلو سامان میں زیادہ منافہ نہ کمایا جائے اور خاص کر گھریلو سامان کے لیے کرائیوں میں خصوصی کمی کی جائے اور مناسب کرایہ پر گھریلو سامان کو لوڈ کیا جائے یہ انسانیت اور مسلمانی کا تقاضا ہے جو کہ امت مسلمہ پر فرض ہے لہذا مہربانی فرما کر کرایہ کم کر کے مناسب کرایہ پر سامان لے جائے گھریلو تاکہ راستے میں کسی قسم کا تکلیف نہ پہنچے اور گاڑیوں کو جلد سے جلد خالی کر کے دوبارہ لو ڈ کیا جائے