مری میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا آغاز

پیر 15 ستمبر 2025 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مری کامران صغیر نے سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مری ڈاکٹر اظہر محمود عباسی اور ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال مری ڈاکٹر میاں اویس عالم کے ہمراہ سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسینیشن مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اے ڈی سی جی مری کامران صغیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا جس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم 15 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :