۹ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سابق وزیراعلی بلوچستان میرے بزرگ ہیں اور میں ان کی دل سے عزت کرتا ہوں،میر علی حسن زہری

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

ٓ حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر برائے زراعت و کوآپریٹیوز بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی میر علی حسن زہری نے نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر رجب علی رند کے وضاحتی بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سابق وزیراعلی بلوچستان میرے بزرگ ہیں اور میں ان کی دل سے عزت کرتا ہوں۔ انہوں نے حب کے ڈومیسائل اور مقامی افراد کی اسناد کے حوالے سے جو بات کی تھی، اس پر میں نے گزارش کی تھی کہ اس معاملے کی تصدیق ان کے مقامی رہنما سے کر لی جائے۔

چنانچہ ڈاکٹر مالک بلوچ صاحب حب تشریف لائے جہاں رجب علی رند صاحب نے انہیں حقیقت سے آگاہ کیا جسے ڈاکٹر مالک بلوچ نے تسلیم کیا۔میر علی حسن زہری کی جانب سے سوشل میڈیا میں جاری کردہ بیاں میں کہا گیا ہے کہ یہ ا میرا یہی مقف ہے کہ کسی غیر مقامی کو ڈومیسائل جاری نہیں ہوا اور نہ ہی یہ کسی صورت برداشت کیا جائے گا جس بات کو ڈاکٹر مالک بلوچ صاحب نے تمام حقائق جان کر تسلیم کیا اور میرے موقف کی حمایت بھی کی ۔

(جاری ہے)

البتہ گزشتہ 40 سے 50 سال سے حب میں آباد لوگوں کو ان کا حق مل رہا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر مالک بلوچ کا نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر وڈیرہ رجب علی رند صاحب کے ذریعے ترجمان نے پارٹی کا وضاحتی بیان کا خیر مقدم کیا اور رجب علی رند صاحب کا حقیقت واضح کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسائل اور مقامی سرٹیفکیٹ بلوچستان میں رہنے والے ہر شہری کا حق ہے جو قواعد و ضوابط کے مطابق فراہم کیا جاتا ہی