? حب شہر میں پانی کا شدید بحران

پیر 15 ستمبر 2025 21:20

? حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) حب شہر میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ حالیہ بارشوں کے دوران لسبیلہ کینال متاثر ہونے کے باعث شہر اور صنعتی علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔واٹر سپلائی سسٹم مکمل طور پر معطل ہے۔شہریوں کے مطابق لسبیلہ کینال میں پانی کی بندش کے باعث حب شہر میں پانی کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

بارش کے بعد شہر میں واقع وہ واٹر سپلائی سسٹم بھی بند کر دیا گیا ہے جو شہر کے کچھ علاقوں کو پمپنگ کے ذریعے پانی فراہم کرتا تھا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حب کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے مگر محکمہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کی بڑی آبادی لسبیلہ کینال سے براہ راست پانی حاصل کرتی ہے اور جیسے ہی کینال میں پانی کی سطح کم ہوتی ہے، پانی کی فراہمی بند ہو جاتی ہے۔

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ جب کینال میں پانی آتا بھی ہے تو پی ایچ ای کی لائنیں جگہ جگہ سے لیک ہوتی ہیں جن سے پانی ضائع ہو جاتا ہے اور سپلائی کا عمل متاثر رہتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ۔محکمہ پی ایچ ای کے غیرفعال ہونے کا براہ راست فائدہ ٹینکرز مافیا لے رہے۔بارشوں کے بعد لسبیلہ کینال کے متاثر ہونے سے اب صورتحال یہ ہے کہ پورا شہر پانی کی بوند بوند کو ترس رہا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے اور چیف انجینئر ایریگیشن نے ہفتے کے روز صوبائی وزیر کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ کینال کی مرمت میں تین دن لگیں گے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر حب کو چاہیے تھا کہ وہ لسبیلہ کینال کی بندش کے بعد پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے متبادل انتظامات کرتا۔مگر اب تک کوئی متبادل بندوبست نظر نہیں آ رہا۔شہری جہاں پانی کی شدید قلت کا شکار ہیں وہیں صنعتی علاقے میں بھی پانی کی عدم دستیابی کے باعث صنعتوں میں پیداوار کا عمل متاثر ہو رہا ہے۔شہریوں نے حکومت بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لے اور شہر کو پانی کی فراہمی بحال کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کری

متعلقہ عنوان :