nچین، فلم"731" دنیا بھر میں کئی مقامات پر ریلیز کی جائے گی

پیر 15 ستمبر 2025 21:35

ں*بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)18 ستمبر کو ریلیز ہونے والی فلم "731" دنیا بھر میں کئی مقامات پر ریلیز کی جائے گی۔ یہ فلم بنیادی طور پرجاپانی جارحیت کے خلاف چین کی مزاحمتی جنگ کے خاتمے کے اواخر کی کہانی بیان کرتی ہے، جب چین پر حملہ آور جاپانی فوج نے صوبہ حہ لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں بیکٹیریولوجیکل جنگ کی تحقیق کی اور انسانی تجربات کے باعث عام شہریوں کا قتل عام کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ 19 اگست کو، روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس کے پبلک ریلیشن سینٹر نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر ایک ڈی کلاسیفائیڈ دستاویز جاری کی، جس میں دکھایا گیا ہے کہ جاپانی حملہ آور فوج کے 731 یونٹ نے بیکٹریولوجیکل جنگ شروع کی اور مسلسل انسانی تجربات کیے یہاں تک کہ انفیکشن کی شرح کا حساب لگانے کیلئے سینکڑوں چینی لوگوں پر پیتھوجینز لے جانے والے توپ خانے کے گولوں سے حملہ کیا