/نوشہرہ ،ٹیکسلا سے اغوا ء مغوی خیرآباد کٹی میانہ پہاڑوں کے قریب قتل،لاش برآمد،شناخت جیب میں پڑے بجلی بل سے ہوئی

پیر 15 ستمبر 2025 22:25

-نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء)نوشہرہ ٹیکسلا سے آغوا ء کیا گیا مغوی کو خیرآباد کٹی میانہ پہاڑوں کے قریب فائرنگ کرکے موت کے گھات اتاردیا۔مقتول کی شناخت جیب میں بجلی بل سے ہوئی۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ مقتول کا نام عمران ہے اور ٹیکسلا میںرہائش اور ملازمت کرتا تھا۔زرائع کے مطابق مغوی عمران کو گزشتہ شب کٹی میانہ پہاڑوں میں لاکر فائرنگ کرکے موت کے گھا ت اتارہ گیا۔

مقامی لوگوں نے نعیش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

(جاری ہے)

پولیس چوکی خیرآباد سب انسپکٹر ریاض اللہ نے مقتول کی نعیش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کی۔ہسپتال زرائع کے مطابق مقتول کے جس پر نزدیک سے متعدد گولیوں کے نشانات اور تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔مقتول کی عمر 30سے 34سال کے درمیان ہیں۔پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد مقتول کے ورثا سے رابطہ کیا گیا ہے ۔تھانہ آکوڑہ خٹک میں پولیس چوکی خیرآباد کے انچارج ریاض اللہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہی