-نوشہرہ، امن جرگہ کے چیئرمین پیر ذوالفقار باچا کا نوشہرہ پولیس کی ناکامی پر سخت ردعمل

-نوشہرہ ، نوشہرہ بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم نے امن و امان کی بد ترین صورتحال مزید خراب گ*روز بروز بڑھتی ڈکیتیوں،رہزنوں،چوری، سود انڈر پلوں نوشہرہ کے امن کو خراب کر دی

پیر 15 ستمبر 2025 22:25

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) نوشہرہ بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم نے امن و امان کی بد ترین صورتحال مزید خراب روز بروز بڑھتی ہوئی دن دیہاڑے ڈکیتیوں،رہزنوں،چوری، سود انڈر پلوں نوشہرہ کے امن کو خراب کر دی۔ امن جرگہ کے چیئرمین پیر ذوالفقار باچا کا نوشہرہ پولیس کی ناکامی پر سخت ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرہ امن جرگہ کے چیئرمین پیر ذوالفقار باچا نے رسالپور کے صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت نوشہرہ میں کوئی ایسا تھانہ نہیں جہاں پر جرم نہ ہو۔

انھوں نے نوشہرہ بھر میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں، رہزنی، چوری اور قتل و غارت کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ بھر پولیس عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے اور جرائم پر قابو پانے کی بجائے پولیس نے باقاعدہ طور پر ان جرائم پیشہ افراد سے مل کر جرائم کے ریٹ مقرر کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید کہا کہ نوشہرہ میں بڑھتے ہوئے جرائم کی وجہ سے شریف لوگ اپنے گھروں میں محسور ہو چکے ہیں۔

کسی بھی علاقے میں پولیس کی اجازت کے بغیر کوئی جرم نہیں ہوتا۔ یہ لوگ ان جرائم پیشہ عناصر سے منتھلیاں لے رہے ہیں پیر ذوالفقار نے نوشہرہ پولیس کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھاتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بدترین صورتحال کے خلاف آواز بلند کریں تاکہ نوشہرہ میں امن بحال ہو سکی