مریم نواز کا میانوالی میں الیکٹرک بس کے تاریخی پراجیکٹ کا افتتاح

پیر 15 ستمبر 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے میانوالی میں الیکٹرک بس کے تاریخی پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔ وزیر اعلی مریم نوازجہاز چوک پہنچیں اور بس سٹاپ سے الیکٹرک بس پر سوار ہوئیں۔وزیر اعلی نے الیکٹرک بس میں سفر کرکے پراجیکٹ کاباضابطہ آغاز کیا۔ مریم نواز کی الیکٹرک بس سٹاپ پرمسافر خواتین سے بات چیت، میانوالی میں بس سروس کے آغاز پر مبارکباد دی۔

پہلی الیکٹرک بس میں سفر کرنے والے مسافروں کا اظہار مسرت کیا۔مسافروں نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ اس خوبصورت بس میں سفر کرنا خواب کی طرح لگتا ہے، تھینک یو مریم نواز۔ میانوالی الیکٹرک بس کی سہولت حاصل کرنے والا پنجاب کا پہلا ضلع بن گیا ہے۔میانوالی میں 15الیکٹرک بسیں شہر کے مختلف مضافاتی روٹس پر چلائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

میانوالی میں روزانہ 10ہزار سے زائد مسافر الیکٹرک بسوں پر سفر کریں گے۔

الیکٹرک بس میں معذور اور ضعیف افراد کیلئے ویل چیئر اور سپیشل نشستیں موجود ہیں۔میانوالی میں چلنے والی الیکٹرک بسوں میں خواتین کیلئے الگ کمپارٹمنٹ، ہراسانی کے واقعات کے سدباب کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے۔ہر الیکٹر ک بس میں وائی فائی اور موبائل چارجنگ کی سہولت موجودہے۔الیکٹرک بسوں کی چارجنگ، واشنگ اور پارکنگ کیلئے الگ الیکٹرک بس ڈپو بھی قائم کیے گئے۔