
ایف سی اے کے باعث محصولات میں 100 ارب روپے کے نقصان سے متعلق خبر بے بنیاد اورحقائق کے منافی ہے، ایف سی اے ایف بی آر کے اصلاحات کے منصوبہ کا بنیادی ستون ہے،چئیرمین ایف بی آرراشدمحمودلنگڑیال
پیر 15 ستمبر 2025 23:10
(جاری ہے)
چیئرمین نے وضاحت کی کہ یہ خبر ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (پی سی اے) کی ابتدائی رپورٹ کی غلط تشریح پر مبنی ہے۔
چیئرمین نے بتایا کہ دسمبر 2024 میں شفافیت بڑھانے اور تاجروں اور کسٹمز افسران کے گٹھ جوڑ کے خاتمے کے لیے یہ نظام متعارف کرایا گیا تھا اور حقیقت یہ ہے کہ اس نظام کے نفاذ کے بعد محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس نظام کے عملی اطلاق کے بعدمحصلات میں تقریباً 30 فیصداضافہ ہوا جبکہ تعمل نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائیوں کے کیسز کی تعداد چار گنا زیادہ ہوئی ہے۔ ایف بی آر کی ٹیم نے لگژری گاڑیوں کی کم قیمت پر کلیئرنس کے الزامات کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے دستاویزی ثبوت پیش کیے۔ بتایا گیا کہ تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز مقررہ ویلیوایشن ٹیبل کے مطابق ہی وصول کیے گئے۔ خبر میں درج کیسکے برعکس ٹویوٹا لینڈ کروزر کو ایف سی اے کے تحت 10.05 ملین روپے (نہ کہ 17,800 روپے) کی قیمت پر کلیئر کیا گیا اور اس پر 47.2 ملین روپے کے ڈیوٹیز اور ٹیکس وصول کیے گئے۔ اسی طرح یہ بھی واضح کیا گیا کہ تمام ممنوعہ اشیاء صرف اس وقت کلیئر کی گئیں جب امپورٹ پالیسی آرڈر میں دی گئی تمام ریگولیٹری شرائط پوری کر لی گئیں۔ کلیرنس میں تاخیر سے متعلق خدشات پر چیئرمین نے وضاحت کی کہ معمولی تاخیر کی بنیادی وجہ ایف سی اے نہیں بلکہ بندرگاہوں پر رش اور دیگر طریقہ ہائے کار کی رکاوٹیں ہیں۔چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا رپورٹ میں جس آڈٹ رپورٹ کا حوالہ دیا گیا وہ مبالغہ آرائی پر مبنی اور بعض معاملات میں حقائق کے منافی تھی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ سرکاری رپورٹس کے غیر مجاز افشا یا جان بوجھ کر غلط رپورٹنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس سلسلے میں ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایف سی اے ایف بی آر کے اصلاحات کے منصوبہ کا بنیادی ستون ہے۔ ہم اس نظام کو مزید بہتر بناتے رہیں گے تاکہ تعمیل، سہولت اور کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکے اور ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو ان اصلاحات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 386,300 روپے پر مستحکم
-
سٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصدکی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
کوہاٹ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں 30.33 فیصد اضافہ
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 10.912 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، سٹیٹ بینک
-
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے استحکام رہا،ادارہ شماریات
-
16ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4روپے 79 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں22روپے کلو کمی
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ،فی تولہ قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 500 روپے ہوگئی
-
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ریکو ڈک منصوبہ نئے دور میں داخل، منصوبے میں سرمایہ کاری اور فنانسنگ کی بڑی رکاوٹیں دور
-
برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ماہ بعد تبدیلی ،4روپے کلو کمی
-
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد معیشت کے تمام تخمینوں پر نظر ثانی کرنا ہو گی‘ خادم حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.