لاہور ، فوڈ اتھارٹی آپریشن، جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑ لی

منگل 16 ستمبر 2025 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے فیروزوالا کے علاقہ میں گرینڈ آپریشن کے دوران لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑلی ۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق 12ہزار 134 لٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200 ناقص بوتلیں، 80 کلو لیبل، 90 کلوچینی،کیمیکلز،فلیور تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5 ڈرم ضبط کر کے مقدمہ درج کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ہے کہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ کو جڑ سے اکھاڑ کرمالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا،مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی ۔ عاصم جاوید نے کہا کہ ویجیلنس ٹیم نے ریکی کر کے جعلی یونٹ کا پتہ لگایا ۔خوراک کے نام پر جعلی کاروبار کرنے والوں کو ہر صورت پنجاب سے نکال بھگائیں گے۔

متعلقہ عنوان :