Live Updates

نوشہرو فیروز،چار لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک پانی، زمینداری بند ٹوٹنے سے ہزاروں افراد متاثر

منگل 16 ستمبر 2025 16:51

نوشہرو فیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) دریائے سندھ میں چار لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک پانی کا بہاو ہے،زمینداری بند ٹوٹنے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز محمد ارسلان سلیم نے بتایا ہے کہ دریائے سندھ کے نوشہروفیروز کے حدود سے اس وقت چار لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک سیلابی پانی کا اخراج جاری ہے۔

ضلع میں کوڑاجا بھان، بھورٹی، منجھٹ، مٹھیانی اور مورو پل کے قریب ریسکیو ٹیمیں مسلسل کام کر رہی ہیں اور صورتِ حال کی نگرانی کی جا رہی ہے۔سیلابی دباؤ کے باعث دریائے سندھ کے اندر اب تک چار زمینداری بند ٹوٹ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد کچے کے علاقوں سے نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات کی طرف جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اکثر متاثرین نے ریلیف کیمپوں کے بجائے قریبی شہروں اور دیہات میں اپنے رشتے داروں کے گھروں میں پناہ لی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی بنیادوں پر بندوں کی مرمت اور بچاؤ کے اقدامات میں مصروف ہیں۔ فی الحال دریائے سندھ میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے نیچے ہے اور صورتِ حال قابو میں ہے، تاہم ضلعی انتظامیہ مسلسل پانی کے بہاؤ اور بندوں کی مضبوطی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور ضرورت پڑنے پر قریبی ریسکیو یا ریلیف کیمپوں سے رابطہ کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتِ حال میں ان کی بروقت مدد کی جا سکے۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :