حضرو ،سی سی ڈی اور ڈاکوؤں میں مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا

منگل 16 ستمبر 2025 16:51

حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) علاقہ چھچھ اور تحصیل حسن ابدال کی عوام نے سی سی ڈی ریجنل آفیسر ایس ایس پی میڈم بینش فاطمہ ، سی سی ڈی اٹک کے ڈی ایس پی قاضی فیصل منظور ، ایس ایچ او سی سی ڈی اٹک انسپکٹر عابد قریشی، انسپکٹر ذوالفقار خان سرکل آفیسر حضرو ، سب انسپکٹر محمد الیاس ، محمد وحید اور پوری ٹیم کی انتھک کاوشوں سے سکون کا سانس لیا۔

(جاری ہے)

علاقہ چھچھ اور تحصیل حسن ابدال میں کروڑوں روپے اور طلائی زیورات کی ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں واردات میں ملوث گینگ کا سرغنہ/ گینگ لیڈر اور سابقہ ریکارڈ یافتہ سید آغا، سی سی ڈی اٹک کے ساتھ دوران پولیس مقابلہ میں اپنے نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو کر اپنے انجام کو پہنچ گیا۔ سی سی ڈی اٹک نے نامعلوم ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کر دیا۔ یاد رہے اس ڈکیت گروہ نے کالو کلاں ، موسیٰ ، کدلتھی سمیت چھچھ اور حسن ابدال میں درجنوں وارداتیں کی تھیں ڈکیت سرغنہ کے ساتھیوں نے سی سی ڈی پولیس پر اس مقام پر حملہ کیا تھا ،جہاں کچھ روز قبل کدلتھی میں ڈکیتی کے بعد گھر سے موٹر سائیکل لیکر موسیٰ رقبہ کے ویرانے میں پھینک دی تھی۔\378